محمد مبین احمد میڈیا انچارج، ایس آئی او بگدل یو نٹ کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ایس آئی او ، کرناٹک زون کی جانب سے ریاستی سطح پر ’’دہشت سے پاک ہندوستان Terror Free India‘‘ مرکزی موضوع پر چلائی جانیوالی مہم میں مختلف پروگرامس کے تحت ایس آئی او بگدل یو نٹ کی جانب سے’’دہشت سے آزاد ہندوستان کیلئے طلباء ونوجوانوں کا رول‘‘ مضمون نویسی مقابلہ کی تاریخ میں 31؍ اکتوبر تک کیلئے توسیع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مقابلہ کی تاریخ 15؍ اکتوبر 2015 کی شام5 بجے تک موصول ہونا چاہیے تھا۔ تفصیلات کے متعلق مقامی شاخ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ طلباء وطالبات کے مسلسل فون کالس پر اس مقابلہ کی تاریخ میں توسیع کے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر مقامی شاخ نے تاریخ
میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقابلہ میں ہائی اسکول تا گریجو یشن (ڈگری تک ) کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔لکھے گئے مضمون کودفتر ایس آئی او ، نزد جامع مسجد مین روڈ ، بگدل تعلقہ و ضلع بیدر، (کرناٹک) پن کوڈ 585 226 پربذریعہ پوسٹ یا کو رئیرروانہ کیا جاسکتا ہے۔بذریعہ کو رئیرروانہ کرنے والے افراد لفافہ پریہ موبائل نمبر8746830449 درج کرنا ہر گز نہ بھولیں۔اس کے علاوہ مضمون کوای۔میلsiocampaign@gmail.com پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ 31؍ اکتوبر 2015 کی شام5 بجے تک ملنے والے مضامین کو ہی مقابلہ میں شامل کیا جائیگا۔ اُردو، انگریزی اور کنڑی زبانوں کیلئے الگ الگ انعام اول کے مستحق طلبا ء کو فی کس 1000/-بطورِ انعام اور سر ٹیفکیٹ سے نوزاجائیگا۔ مزیدتفصیلات کیلئے ان موبائل نمبرات8746830449, 8123590680 پرصبح 9 تا شام6 بجے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔***